کراچی: ایس ایس پی ملیر نے دو روز قبل تصدیق کی کہ ابراہیم حیدری سے بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار کو پولیس نے ملزم کو انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں گرفتار کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم محمد سعید بینک کے اندر رک کر ٹارگٹ کی ریکی کرتا تھا، شہری کے نکلتے ہی ساتھیوں کو انفارم کرتا تھا۔ملزم نے گروہ کے ہمراہ آخری واردات تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں نجی بینک کے قریب کرنے کا اعتراف بھی کیا۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ شہری نے بینک سے دو لاکھ کی رقم لیکر نکلنے پر ملزمان نے لوٹ لیا تھا۔ پولیس نے ملزم کی بینک میں ریکی کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی اور پھر اُسے کو چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا۔
ایس ایس پی کے مطابق ملزم سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بمعہ میگزین برآمد کیا گیا جبکہ دیگر گروہ کے کارندوں کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔
