اسمگلنگ کےناسورکےخلاف فیصلہ کن کارروائی شروع

اسلام آباد: معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نےوزیرداخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی، ہم اسمگلنگ اور منشیات کے ناسور کے خلاف جلد فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ موجودہ قوانین میں ترامیم،سرحدوں کی نگرانی کاجائزہ لیاجائےگا، پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈکاغلط استعمال روکنےکےپہلوؤں کابھی جائزہ لیاجائےگا، کمیٹی جائزےکےبعدسفارشات مرتب کریگی، پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا غلط استعمال روکنےکےپہلوؤں کا بھی جائزہ لیاجائےگا۔۔کمیٹی جائزےکےبعدسفارشات مرتب کرے گی۔