Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی:الیکشن کمیشن نے 6 یوسیز میں بے ضابطگیوں کانوٹس لے لیا | زرائع نیوز

کراچی:الیکشن کمیشن نے 6 یوسیز میں بے ضابطگیوں کانوٹس لے لیا

کراچی : الیکشن کمیشن نے کراچی کی 6 یونین کونسلز میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن نے بے ضابطگیوں پر نوٹس جماعت اسلامی کی درخواست پر لیا۔اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات بے ضابطگی کیس 23 جنوری کو مقرر کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) ریٹرننگ افسر اور امیدواروں کو نوٹس جاری کر دیے۔الیکشن کمیشن نے نوٹس اورنگی ٹاؤن کی یو سی 3، 7 اور 8 کے حوالے سے لیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے گلشن یوسی 1 میں بے ضابطگی پر بھی نوٹس لیا گیا۔