کراچی : صدرکے علاقے زینب مارکیٹ کے قریب ڈاکوئوں نے تاجر سے دن دیہاڑے 70 لاکھ روپے لوٹ لیے۔
تاجر نے پولیس کو بیان دیا کہ سفید کار میں سوار ملزمان نے 70 لاکھ روپے لوٹے، ملزمان نے پولیس سے مشابہہ وردی پہنی ہوئی تھی۔متاثرہ تاجر نے کہا کہ ملزمان تلاشی کے دوران رقم لے کر فرار ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری رقم بیگ میں لے کر پیدل جا رہا تھا، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کر رہے ہیں
