Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کیف کے قریب ہیلی کاپٹر حادثے میں وزیر داخلہ اور 2 بچوں سمیت 16 افراد ہلاک | زرائع نیوز

کیف کے قریب ہیلی کاپٹر حادثے میں وزیر داخلہ اور 2 بچوں سمیت 16 افراد ہلاک

کیف : یوکرین کے دارالحکومت کیف میں بچوں کے تربیتی اسکول کے قریب ہیلی کاپٹر حادثے میں وزیر داخلہ اور دو بچوں سمیت 16 افراد ہلاک ہوگئے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ہیلی کاپٹر واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی وڈیو میں جائے وقوع سے آہوں اور سسکیوں کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں جہاں آگ لگی ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی وجوہات کی فوری تفصیلات سامنے نہیں آئیںنیشنل پولیس کے سربراہ نے کہا کہ ہیلی کاپٹر میں سوار افراد میں سے اب تک 16 ہلاک ہو چکے ہیں ہیلی کاپٹر واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں وزارت داخلہ کے کئی اعلیٰ عہدیدار بھی شامل ہیں جن میں وزیر داخلہ ڈینس موناسٹیرسکی اور ان کے پہلے نائب وزیر یوگینی ینن بھی شامل ہیں.

42 سالہ ڈینس موناسٹیرسکی کو 2021 میں یوکرین کا وزیر داخلہ مقرر کیا گیا تھا ہیلی کاپٹر حادثے میں زخمی ہونے والے 10 بچوں سمیت 22 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کریش ہونے وقت بچے اور عملہ بچوں کے تربیتی سکول میں موجود تھے.

رپورٹ کے مطابق پولیس اور طبی عملہ جائے وقوع پر کام کر رہے ہیں ہیلی کاپٹر مغربی یوکرین کے بروری قصبے میں تباہ ہوا جو کہ دارالحکومت کیف سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے.