Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
جیل تو بھرو تمہیں وہاں رکھیں گے جہاں ہمیں رکھا تھا, رانا ثنا کی عمران کو للکار | زرائع نیوز

جیل تو بھرو تمہیں وہاں رکھیں گے جہاں ہمیں رکھا تھا, رانا ثنا کی عمران کو للکار

اسلام آبا : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان جیل بھرو تحریک شروع کرے، انہیں وہاں رکھیں گے جہاں ہمیں رکھا گیا تھا۔ملتان میں مسلم لیگ ن کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کے دوران رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ ن لیگ الیکشن سے گھبرا رہی ہے، ہم الیکشن کے لئے تیارہیں، پنجاب میں کامیابی حاصل کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا، یہ جانتے کی ضرورت ہے کہ اس ملک اس نہج پر کیوں پہنچا ؟، 90 کی دہائی میں پاکستان کی معیشت سب سے آگے تھی، ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ بھی نوازشریف کے دور میں ہوا، نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا۔عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمرانی ٹولے نے 2014 سے لانگ مارچ اور دھرنے دینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، اب یہ کہہ رہا ہے کہ جیل بھرو تحریک شروع کریں گے۔