Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کنگ خان کو سالگرہ مبارک | زرائع نیوز

کنگ خان کو سالگرہ مبارک

ممبئی: بالی ووڈ میں کنگ آف رومانس کا لقب حاصل کرنے والے اداکارہ شاہ رخ خان آج اپنی 54ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

شاہ رخ خان نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 80 کی دہائی سے کیا اور انتھک محنت کے بعد بہت ہی کم عرصے میں جگہ بنائی، گزشتہ کئی سالوں سے اُن کی کوئی فلم مقبول تو نہ ہوئی مگر کنگ خان آج بھی لاکھوں مداحوں کے دلوں میں راج کرتے ہیں۔

دو نومبر کا آغاز ہوتے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہ رخ خان کو مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع ہوا اور وہ بھارت میں اب بھی ٹریڈنگ پر ہی ہے۔ کنگ خان کو اُن کے ساتھی فنکاروں نے بھی مبارک باد پیش کی۔

ہدایت کارہ اور کوریو گرافر فرح خان نے ٹویٹ کر کے کہا کہ ’’دلوں کے بادشاہ کو سالگرہ مبارک ہو‘۔

https://www.instagram.com/p/B4Vf0J-JR05/?utm_source=ig_web_copy_link