Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بلدیہ وسطی بازی لے گیا، غریب طلبا و طالبات کو مفت کتابوں‌ کی تقسیم | زرائع نیوز

بلدیہ وسطی بازی لے گیا، غریب طلبا و طالبات کو مفت کتابوں‌ کی تقسیم

کراچی: بلدیہ ضلع وسطی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ سینٹرل میں واقع تیموریہ لائبریری کے لان میں پرائمری و سیکنڈری طلبا کے لئے تقسیم کتب کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں مئیر کراچی وسیم اختر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی کے طلبا و طالبات ذہانت و قابلیت میں کسی بھی دوسرے شہر یا صوبے کے طلبا سے کسی بھی صورت کم نہیں مگر مواقع و اسباب کی قلت ہمارے نوجوانوں کے ترقی کے راستوں میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ چئیرمین بلدیہ ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے اس موقع پر شرکا محفل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری اور ضلعی حکومتیں اپنے زیر انتظام اسکولوں میں بہتری و تبدیلی کی خواہشمند ہیں مگر صوبائی سطح سے عدم تعاون کی روش اس مشن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن کر کھڑی ہے

ریحان ہاشمی کے مطابق بلدیہ ضلع وسطی نے مختلف مخیر حضرات اور فلاحی تنظیموں کی معاونت سے اپنے طلبا و طالبات کو درسی کتابوں، اسکول یونیفارموں اور اسٹیشنری کی فراہمی کا سلسہ جاری و ساری رکھا ہوا ہے مگر درحقیقت صوبائی حکومت کو اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے

ایک سوال کے جواب میں ریحان ہاشمی کا کہنا تھا کہ شہر کراچی آج جس کمپسری اور بے حالی کا شکار ہے اس کے پیچھے گزشتہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیاں اور بے ترتیب حکمت عملی ہے جس کا خمیازہ آج کراچی کی عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی کو گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔

https://www.facebook.com/KarachiMayor/videos/428265704546098/