Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
صنم بلوچ کا رمضان شو نہ کرنے کا دو ٹوک اعلان، یہ اقدام کیوں‌ اٹھایا؟‌ جانیے | زرائع نیوز

صنم بلوچ کا رمضان شو نہ کرنے کا دو ٹوک اعلان، یہ اقدام کیوں‌ اٹھایا؟‌ جانیے

کراچی: پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو کرنے والی پاکستانی اداکارہ صنم بلوچ نے اعلان کیا ہے کہ وہ امسال رمضان کے کسی پروگرام میں میزبانی کے فرائض انجام نہیں دیں گی ساتھ ہی انہوں نے عید کا بھی کوئی شو نہ کرنے کی تردید کی۔

صنم بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک اہم پیغام شیئر کی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ وہ اس سال رمضان المبارک میں کسی بھی ٹی وی چینل کی نشریات کا حصہ نہیں بنیں گی اور نہ ہی کوئی شو کریں گی۔ اداکارہ نے مداحوں کو یہ بھی بتایا کہ وہ مارننگ شو کر کے رواں برس سیزن میں آرام کرنے کو ترجیح دے رہی ہیں اسی وجہ سے رمضان میں بھی کوئی شو کرتی نظر نہیں آئیں گی۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ کچھ چینلز اور ایجنسیاں میرے حوالے سے جھوٹے دعوے کر رہی ہیں مگر وہ سب جھوٹ اور مضحکہ خیز ہیں۔  اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر ایسی کوئی بات ہوتی اور وہ کوئی رمضان شو کر رہی ہوتیں تو اس حوالے سے سب سے پہلے وہ خود مداحوں کو مطلع کرتیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے تقریبا تمام ٹی وی چینلز رمضان نشریات کے دوران سحر و وافطار کے اوقات میں مختلف پروگرامات نشر کرتے ہیں۔ رواں برس بھی مختلف ٹی وی چینلز کی جانب سے رمضان نشریات کے تحت پروگرامات نشر کیے جائیں گے۔