Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سعودی عرب میں‌فلمی سینیما کھلنے کے روشن امکانات | زرائع نیوز

سعودی عرب میں‌فلمی سینیما کھلنے کے روشن امکانات

ریاض: سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دیے جانے کے بعد اب مملکت میں سنیما گھر کھلنے کے امکانات بھی روشن ہو گئے ہیں۔

سعودی گزٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سعودی سنیما کمیٹی کے چیئرمین فہد التمیمی نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ سعودی عرب میں 2017 کے آخر تک سنیما ہالز کھول دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت ثقافت و اطلاعات میں کوئی ایسا قانون موجود نہیں جو سنیما ہالز کی مخالفت کرتا ہو۔

رواں برس اپریل میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین احمد الخطیب نے برطانوی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو میں بتایا تھا کہ سعودی عرب میں سنیما گھر بتدریج کھول دیے جائیں گے تاہم ایسا سرکاری سطح پر اٹھائے جانے والے اقدامات کے بعد ہو گا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں 70 کی دہائی میں بعض سنیما گھر موجود تھے جن پر پابندی عائد کردی گئی تھی اور یہ پابندی اب تک عائد ہے تاہم رواں برس مملکت میں میوزیکل کنسرٹس کی مشروط اجازت دے دی گئی تھی۔ سعودی عرب نے وژن 2030 کے تحت ملکی ثقافتی منظر نامے میں تبدیلی کا عزم کر رکھا ہے۔

بشکریہ ایکسپریس