حکومت سندھ نے ایک فہرست جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں 9 مختلف اسپتالوں میں کو وِڈ 19 کے لیے ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہر کراچی میں 7 مقامات پر کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے، جب کہ سندھ حکومت کی جانب سے حیدر آباد اور خیرپور میں ایک ایک مقام پر ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
کراچی میں جہاں COVID 19 کے ٹیسٹ کی سہولت دستیاب ہے ان اسپتالوں اور لیبارٹریز میں انڈس اسپتال، ڈاؤ یونی ورسٹی اسپتال اوجھا کیمپس، سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی)، سول اسپتال، ضیا الدین اسپتال، پی این ایس شفا اور چغتائی لیب شامل ہیں۔
حیدرآباد میں لیاقت یونی ورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جب کہ خیرپور میں گمبٹ انسٹی ٹیویٹ آف میڈیکل سائنسز میں کرونا وائرس کی ٹیسٹنگ سہولت فراہم کی گئی ہے۔
