کراچی، اغوا کار گروہ گرفتار

کراچی: کلفٹن پولیس نے بین الاقوامی اغواکارگروہ کراچی سےگرفتار کرلیا جس میں پاکستان آرمی اور میڈیا کے جعلی کارندے شامل تھے۔
پولیس کادعویٰ 10رکنی اغواکارگروہ کراچی کےعلاقےکلفٹن سےگرفتارکیاگیا،اغواکارگروہ کے3کارندوں کوسرکاری یونیفارم میں گرفتارکیاگیا اغوا کار خود کو فورسز کے اہلکار اور میڈیا رکن ظاہرکرتےتھے، ملزمان سےجعلی میڈیا کی بنی ہوئی گاڑی بھی برآمد، جبکہ انہیں پاکستان آرمی کے یونیفارم میں حراست میں لیا گیا۔
ملزمان لاہورسےکراچی آئےتھے، جنہوں نےلاہور میں میاں بیوی اور 2 بچوں سمیت ملازم کواغوا کا انکشاف کیا، ابتدائی تفتیش میں ملزمان نےقتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔ ذرائع نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد کی شناخت شفیق ولد طارق، احتشام، رشید مغل ( پاک فوج کے جعلی اہلکار و افسران) جو اپنا تعلق یونٹ 401 مجاہد بٹالین، 212 بریگیڈ لاہور سے بتاتے تھے۔
دیگر سات ملزمان میں ملک فیصل، مبارک، محمد الیاس، اشرف، ارشاد جان، آصف ولد فدا حسین، اعجاز ولد ریاض شامل ہیں۔
ملزمان نے تصور خاندان کے تین افراد کو اغوا کیا تھا، پولیس نے 15 مددگار پر اطلاع موصول ہونے کے بعد کارروائی کی اور گرفتار کرنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا۔
FIR still not registered/ under process.
Further probe under way.
If anybody have information regarding this issue kindly share under this thread.
6/6@ZarayeNews @RRPNewsPage @MuhsmmadKhan @shazbkhanzdaGEO @Matiullahjan919 pic.twitter.com/IDaUq498QT
— پاکستانی (@ShAffanAhmed) March 30, 2020
