کورونا وائرس، سندھ میں لاک ڈائون بڑھانے کا فیصلہ، مزید کتنا بڑھایا گیا؟ جانیے

کراچی: وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ سندھ میں مزید ایک ہفتہ لاک ڈاﺅن جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ سندھ میں جزوی یا مکمل کرفیو لگانے پر غور نہیں کیا جارہا ہے۔ صوبے میں گڈز ٹرانسپورٹ، کریانہ، میڈیکل اسٹور بند نہیں کیے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو گھروں میں کھانا اور رقم فراہم کی جائے گی۔ مستحق لوگوں کو راشن کی فراہمی شروع ہوچکی ہے اور رقوم کی فراہمی کا سلسلہ جلد شروع ہوجائے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ علمائے کرام سے مشاورت کی گئی ہے وہ اس بات پر متفق ہیں کہ عوام کو گھروں میں نماز ادا کرنی چاہیے۔
دوسری جانب محکمہ سندھ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر سندھ میں مزید 33 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 27 کیس کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ تمام افراد رابطوں کے زریعے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔ جس کے بعد صوبے بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 535 ہوگئی ہے اور صرف کراچی کے متاثرہ افراد 249ہوگئے ہیں۔ سکھر میں کورونا وائرس کے 265،دادو سے ایک، حیدرآباد سے 12، جیکب آباد سے ایک، لاڑکانہ سے 7 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔
سندھ میں کیسز سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سب سے زیادہ کیسز وہ ہیں جو تبلیغی اجتماع سے واپس سندھ میں آئے۔ ان کا کہنا تھا ہم سمجھ رہے تھے کہ چین کی اکانومی ختم ہوگئی لیکن صورتحال بالکل مختلف ہے، چین نے مکمل قابوپالیا تو مزید مضبوط ملک کے طور پرسامنے آئے گاکیوں کہ اُس کی وجہ یہ کہ چین نے وہ کیاجو دیگر ممالک نہیں کرسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری دنیا بند ہے،صرف میڈیکل سامان کی ہی ڈیمانڈ ہے، اس وقت غذائی اجناس کو تو ایکسپورٹ کے بجائےمحفوظ کرناچاہیے۔
کراچی میں ضلع جنوبی کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے، جہاں 56 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے، ضلع کے اندر سول لائن میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، 56 میں سے 30 مریضوں کی ٹریول ہسٹری ہے جب کہ 26 مقامی منتقلی کے کیسز ہیں۔ ضلع میں کرونا سے متاثرہ 6 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گارڈن اور صدر میں 5، 5 کیس، آرام باغ میں ایک کیس رپورٹ ہوا، لیاری سے کرونا وائرس کے 3 مریض رپورٹ ہوئے، جب کہ ضلع غربی میں کرونا وائرس کے 7 مریض سامنے آئے۔
