Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
سائنس کی چند سالوں‌ میں ترقی، فواد چوہدری بلند و بانگ دعوؤں پر اسمبلی میں‌ قہقے | زرائع نیوز

سائنس کی چند سالوں‌ میں ترقی، فواد چوہدری بلند و بانگ دعوؤں پر اسمبلی میں‌ قہقے

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے قومی اسمبلی کے فلور پر جلد از جلد ترقی کے بلند و بانگ دعوؤں پر ایوان میں قہقے گونج اٹھے، اجلاس میں شریک ہر ایک رکن اُن کی باتیں سُن کر ہنستا رہا۔

تفصیلات کے مطابق اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان بھی خلاء میں پہنچے گا، بھارت خلاء میں اپنا کارنامہ انجام دے چکا، ہم بھی جلد یہ کارنامہ انجام دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اگست 2023 میں پاکستان کا پہلا مشن خلا کے لیے سفر کرے گا، جبکہ جلد ہی اسلام آباد میں سائنسی نمائش کا اہتمام بھی کیا جائے گا جس میں ملک میں ایجاد کی جانے والی اشیاء دکھائی جائیں گی۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان بھی خلائی میدان میں پیچھے نہیں رہے گا، پاکستان جلد اپنا مشن خلاء میں بیجھے گا اور ہم بھارت کو خلائی میدان میں بھی شکست دیں گے۔ فواد چوہدری کے بیان پر ایوان میں قہقہے گونجتے رہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں مختلف وزراء کے قلمدان تبدیل کیے تھے اور فواد چوہدری سے وزارت اطلاعات و نشریات کا قلمدان لے کر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت سونپ دی گئی تھی۔