Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
فلم ’چھلاوا‘ :‌ اظفر رحمان نے بھی خاموشی توڑ‌ دی | زرائع نیوز

فلم ’چھلاوا‘ :‌ اظفر رحمان نے بھی خاموشی توڑ‌ دی

اداکار اظفر رحمان نے ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ فلم ’چھلاوا‘ لڑکا ،لڑکی اور ظالم سماج پر مبنی ایک رومانوی کہانی سے بھرپور فلم ہے۔ فلم میں یہ دکھایا گیا ہے کہ کس طرح یہ جوڑی جدو جہد کرکے اپنی فیملی کو شادی کے لئے مناتے ہیں۔

اظفر رحمان نے بتایا کہ اس فلم میں موسیقی ، تفریح، طنز و مزاح اور رقص سارے ہی تڑکے ہیں۔جب کہ فلم میں میرا کردار میری اصلی زندگی سے قریب تر ہوں یعنی فلم میں سمیر ایک پر جوش اور جذباتی انسان ہے۔ اگر وہ خوش ہے تو وہ خوش رہے گا اور اگر وہ دکھی ہے تو یہ بُری طرح جھگڑا لو ہو جاتا ہے۔

میرا یہ کردار بہت سی شخصیت پر مشتمل ہے۔ اور اس کردار کو ادا کرنے میں میرا بہت اچھا وقت گزرا۔ فلم رواں سال عید الفطر پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔