Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
گل بخاری نے منظر عام پر آتے ہی خاموشی توڑ دی | زرائع نیوز

گل بخاری نے منظر عام پر آتے ہی خاموشی توڑ دی

لاہور: معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ گل بخاری کا کہنا ہے کہ میں بالکل خیریت سے ہوں اور حمایت کرنے پر تمام افراد کی تہہ دل سے مشکور بھی ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گل بخاری کا کہنا تھا کہ میں اپنے دوستوں، اہلخانہ، ساتھی کارکنوں،سول سوسائٹی، صحافت اور سیاست میں موجود اپنے حمایتیوں سے اظہار تشکر اور پیار کا اظہار کرنا چاہوں گی ، یہ لوگ میری حمایت میں سامنے آئے۔

گل بخاری نے مزید کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور درخواست کریں گی کہ اس نازک مرحلے پر ان کی اور ان کے اہلخانہ کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے ۔

خاتون صحافی اور کالم نگار  نے یہ اعلان بھی کیا کہ وہ اپنے اسی ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ کرتی رہی ہیں اور آئندہ بھی کرتی رہیں گی جبکہ ان کے نام کے دیگر اکاﺅنٹس جعلی ہیں۔

واضح رہے کہ گل بخاری کو کینٹ کے علاقے سے رات گئے مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا تاہم انہیں چند گھنٹوں بعد واپس چھوڑ دیا گیا تھا۔