کراچی : کیماڑی کے رہائشی ماہی گیر کے بیٹے نے عالمی اسکالر کپ میں 4 گولڈ سمیت 7 میڈل جیت لئے۔
کراچی کے علاقے کیماڑی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیر کے 14 سالہ بیٹے عامر حمزہ پنجاری نے ورلڈ اسکالر کپ میں7 بین الاقوامی اعزازات اپنے نام کر کے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
14 سالہ محمد حمزہ پاکستان کے بہت سے ہونہار نوجوانوں میں سے ایک ہیں جو اپنی خداداد صلاحیتوں، محنت اور لگن کے ذریعے دنیا بھر میں اپنی قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔
حمزہ نے آذربائیجان میں منعقدہ عالمی اسکالر کپ میں مباحثے اور تحریر میں چار طلائی اور تین چاندی کے تمغے جیتے جس سے ان کے خاندان اور قوم کا سر فخر سے بلند ہوا۔
