Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
Newly appointed chairmen fbr shabbar Zairi 1st instruction

اعزازی چیئرمین ایف بی آر کا آتے ہی بڑا حکم

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اعزازی چیئرمین تعینات ہونے والے شبر زیدی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا بڑا ھخم جاری کردیا۔ 

ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اب ایف بی آر کسی بھی شخص کے بینک اکاؤنٹ کو بغیر اطلاع کے منجمد نہیں کرسکے گا، اس اقدام سے کم از کم 24 گھنٹے قبل متعلقہ شخص کو آگاہ کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نئے اعزاری چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کا پہلا حکم نامہ جاری کردیا جس میں تمام چیف کمشنز،لارج ٹیکس یونٹ اور آر ٹی یو کو ہدایت کی گئی کہ وہ ٹیکس وصولی کے لئے بینک اکاونٹس کو اطلاع کے بغیر منجمد نہ کریں۔

یہ بھی ہدایت کی کہ کسی بھی اکاؤنٹ کو بند کرنے سے 24 گھنٹے قبل متعلقہ شخص کو ایف بی آر آگاہ کرے اور پھر اپنی تجویز چیئرمین کو پیش کرے جس کے بعد ہی اکاؤنٹ بند کیے جانے سے متعلق فیصلہ ممکن ہوگا۔

تحریک انصاف میں‌ اندرونی مخالفت، شبر زیدی اعزازی چیئرمین تعینات، بغیر تنخواہ کام کرنا ہوگا

حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ اکاونٹس منجمد کرنے کے لئے چئیرمین ایف بی آر کی منظوری لازمی ہوگی اس کے بغیر کوئی بھی کھاتہ سیز نہیں کیا جاسکے گا۔ شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ’کمیٹی یا کسی ادارے کا اکاؤنٹ بند کرنے سے قبل انہیں آگاہ نہیں کیا جائے گا۔

نئے ایف بی آر کے خلاف دائر نیب ریفرنس کیسے بند ہوا، نام ای سی ایل سے کیسے نکلا؟

نئے حکم نامے کا اطلاق عام ٹیکس فائلر پر ہوگا‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایف بی آر اور دیگر فریقین کے درمیان تنازع کی صورت میں ادارے کے پاس بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کا قانونی اختیار ہوتا ہے۔