Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
جمعہ اور باجماعت نماز کی ادائیگی، مذہبی طقے کا دباؤ، علماء پر قائم مقدمات واپس | زرائع نیوز

جمعہ اور باجماعت نماز کی ادائیگی، مذہبی طقے کا دباؤ، علماء پر قائم مقدمات واپس

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حکومتی پابندی کے باوجود نماز جمعہ کے بڑے اجتماعات منعقد کرنے والوں پر قائم مقدمات واپس لینے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے علماء کرام کی ملاقات ہوئی جس میں کورونا وائرس سے نمٹنے میں علمائے کرام کے کردار کے حوالے سے معاملات زیر غور آئے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات میں صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ، مرتضیٰ وہاب، چیف سیکرٹری سندھ، انسپکٹر سندھ پولیس، مفتی تقی عثمانی، مفتی عمران عثمانی، مفتی زبیر عثمانی ، ڈاکٹر عدیل، مفتی منیب الرحمان، علامہ شہنشاہ حسین رضوی سمیت دیگر علماء شریک ہوئے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے علمائے کرام کو سندھ حکومت کی جانب سے لیے جانے والے فیصلوں پر ایک بار پھر اعتماد میں لیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں 508 کورونا وائرس سے متاثرہ لوگ ہیں، کراچی شہر میں 171 افراد مقامی طور پر وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، دیگر مریض بیرون ملک سے آئے جن کا ہمیں پتہ ہے۔

یاد رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے نماز جمعہ اور نماز کی باجماعت ادائیگی پر پابندی عائد کی گئی ہے، جس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چند مساجد میں باجماعت نماز کی ادائیگی ہوئی تھی، پولیس نے خلاف ورزی کرنے والی مساجد انتظامیہ اور آئمہ کے خلاف مقدمات درج کیے تھے۔