Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
Fire erupts in a superstore in Karachi’s Gulistan-e-Jauhar

گلستان جوہر: بن ہاشم آگ کا معاملہ اٹھانے پر مکینوں کو بلڈر کی جانب سے دھمکیاں موصول

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع بن ہاشم ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں لگنے والی آگ کے بعد مکینوں کے فلیٹس متاثر ہوئے، مکینوں نے احتجاج کیا تو انہیں بلڈر کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں۔

متاثرین کے مطابق آج بھی میں جوہر چورنگی پر احتجاج کیا جائے گا اور یہ سلسلہ اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک بلڈرز مافیا اور بن ہاشم سپر مارٹ کے خلاف مقدمات درج نہیں ہوجاتے، سحری افطار سڑکوں پر کر رہے ہیں کوئی پرسان حال نہیں ہے، بلڈنگ کی پارکنگ میں سپر مارٹ بنادیا گیا تھا۔

متاثرین کے مطابق ایس بی سی اے کو درخواست دی کوئی کاروائی نہیں کی گئی، آگ کے باعث فرسٹ فلور مکمل طور پر تباہ ہوگئے دیواریں پھٹ گئیں، بلڈنگ کا پانی اور بجلی کا نظام مکمل تباہ ہوگیا، کسی بھی وقت کوئی بھی نا خوشگوار واقعہ رونما ہوسکتا ہے، متاثرین نے مطالبہ کیا کہ ہے کہ حکومت سندھ ہمارے نقصانات کا ازالہ کرے اور متاثرین کی مکمل مدد کی جائے۔