Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ڈیم فنڈز کی ایک تقریب، 10 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف، گورنر سندھ تنازع کی زد میں |

ڈیم فنڈز کی ایک تقریب، 10 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف، گورنر سندھ تنازع کی زد میں

کراچی: گورنر ہاؤس سندھ میں ہونے والی تقریب کے ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب کے دوران وزیراعظم عمران خان اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اعلان کیا کہ 76 کروڑ روپے فنڈز اکھٹا ہوا۔

وزیر اعظم نے اہل کراچی کو شاباش اور مبارک باد بھی پیش کی تھی جبکہ گورنر عمران اسماعیل نے بھی خوشخبری سنائی تھی کہ چند گھنٹوں میں 76 ارب روپے کا فنڈز جمع ہوا۔

البتہ گھپلوں کا انکشاف اُس وقت سامنے آیا جب گورنر سندھ نے چیف جسٹس کو ڈیم فنڈز کا چیک پیش کیا تو وہ 76 ارب کی جگہ 66 ارب روپے کا تھا۔ چیک میں 10 ارب روپے کی رقم غائب ہونے پر کئی سوالات کھڑے ہوئے، مجموعی طور پر جمع ہونے والی رقم میں سے 15 فیصد غائب ہیں۔

اس ضمن میں نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ چونکہ فنڈریزنگ کی تقاریب میں لوگ کیش کی صورت میں بھی عطیات دیتے ہیں تو اس طرح کے معاملات پیش آنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔

دوسری جانب مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے بھی گزشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس میں 10 ارب روپے کی خردبرد کے اعداد و شمار بمعہ ثبوت میڈیا کو دکھاتے ہوئے عمران خان سے سوال کیا تھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر برائے پانی و آبی وسائل فیصل واؤڈا نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ کیش کی صورت میں عطیات جمع نہ کرائیں کیونکہ اس کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں البتہ پے آرڈر، چیک ، اکاؤنٹ ٹرانسفر کی صورت میں اُن کی رقم محفوظ رہ سکتی ہے۔

https://zaraye.com/pemra-ban-against-dm-program/

سابق چیف جسٹس ، تحریک انصاف کے دو رہنماؤں کے ہمراہ گزشتہ دنوں لندن گئے تھے جہاں بڑی تعداد میں فنڈز جمع کیے گئے تھے۔ گزشتہ برس جولائی سے شروع ہونے والے فنڈز میں ابتدائی تین ماہ میں تیزی کے ساتھ فنڈز آئے اور پھر یہ سلسلہ کم ہوگیا۔

سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اب تک جمع ہونے والی رقم کی تفصیل درج ذیل ہے۔