عمران خان کی گرفتاری پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا سخت نوٹس

اسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی گرفتاری کا نوٹس لے لیاہے ۔

زرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالت کے حاطے میں ہونے والی توڑ پھوڑ اور ہنگامیہ آرائی کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی ، سیکریٹری داخلہ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو 15 منٹ میں طلب کر لیاہے۔

کہاہے کہ ہدایت لے کر فوری بتائیں کہ یہ کارروائی کس کے کہنے پر کی گئی ہے۔

اور یہ بھی بتائیں کہ کس کیس میں عمران خان کو گرفتار کیا گیاہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر کارروائی کرنا پڑی تو وزیراعظم اور وزراء کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔

عدالت سے پیشی کیلئے 15 منٹ سے وقت بڑھا کر 30 منٹ کرنے کا کہا گیا لیکن عدالت نے درخواست مسترد کر دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: