ڈائریکٹر جنرل پورٹس اینڈ شپنگ نے کہا ہے کہ بہت جلد کراچی سے گوادرتک فیری سروس چلائی جائے گی۔
پاکستان میرین اکیڈمی میں ورلڈ میری ٹائم ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پورٹس اینڈ شپنگ عالیہ شاہد نے کراچی سے گوادر تک فیری سروس شروع کی جائے گی جس کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے ہیں۔
عالیہ شاہد کا کہنا تھا کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن فیری سروس کو سہولیات فراہم کرے گی،مذکورہ سروس کے ذریعے روڈ کے علاوہ سمندری راستے سے دونوں شہروں کے درمیان سفرکرنے والوں کو اضافی سہولت میسرہوگی۔
