کراچی میں تحریک انصاف کا دفتر انصاف ہاؤس پانچ ماہ بعد کھل گیا۔
انصاف لائزز فورم کے صدر ظہور محسود نے وکلا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا کہ عدالتی احکامات پرانصاف ہاؤس کو کھولا گیا ہے اور اپنی سیا سی سرگرمیاں شروع کر ر ہے ہیں۔
ظہور محسود کا کہنا تھا کہ ہم نے عدالت سے رجوع کیا تھا لیکن پولیس کی جانب سے دفتر کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی ، پھر عدالت میں درخواست جمع کر ائی جس پر عدالت نے احکامات دیے اس بنیاد پر اںصاف ہاؤس کو کھول دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن کا اعلان ہوچکا ہے ہم اپنی سیا سی سرگرمیاں یہاں سے جا ری رکھیں گے، اور گرفتار کارکنوں کی رہائی کے لیے بھی یہاں سے ہی کام ہوگا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہم کسی ادارے کے خلاف نہیں ہیں، سب ادارے ہمارے ہیں، انصاف ہاؤس میں قانون کے مطابق کام کریں گے ۔
پی ٹی آ ئی عہدیداران کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں انصاف ہاؤس میں قانونی ماہرین اور بلد یاتی نمائندے بیٹھیں گے۔
واضح ر ہے کہ 9مئی کے بعد سے کراچی میں تحریک انصاف کا مرکزی دفتر انصاف ہاؤس بند کر دیا گیا تھا۔