Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی:‌ انٹرمیڈیٹ کامرس گروپ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان | زرائع نیوز

کراچی:‌ انٹرمیڈیٹ کامرس گروپ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کامرس پرائیویٹ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔

انٹربورڈ کے چیئرمین پروفیسر انعام احمد نے ان امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں تینوں پوزیشنیں طالبات نے حاصل کیں۔ ان امتحانات میں انوشہ راحیل بنت راحیل اکرام رول نمبر 524007 نے 1100میں سے 877+3 نمبرز اے ون گریڈ حاصل کر کے پہلی پوزیشن، عائشہ بنت محمد ایوب رول نمبر 556527 نے 866 نمبرز اے گریڈ لے کر دوسری پوزیشن جبکہ رابعہ زیب بنت محمد جہانزیب خان رول نمبر 523944 نے 846نمبرز اے گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

قائم مقام ناظم امتحانات شجاعت ہاشمی نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء کیلئے 6000امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جس میں سے 5731امیدوار امتحانا ت میں شریک ہوئے جبکہ 1162امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 20.28فیصد رہا۔ان امتحانات میں ایک امیدوار نے اے ون گریڈ،27نے اے گریڈ، 135 نے بی گریڈ، 343 نے سی گریڈ، 551 نے ڈی گریڈجبکہ 105 نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔نتائج اعلان کے فوری بعد ہی بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ طلباء اپنے نتائج اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ (Android App) کے ذریعہ بھی معلوم کرسکتے ہیں۔اس اینڈرائڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر BIEK کے نام سے سرچ کر کے موبائل میں انسٹال کیا جاسکتا ہے۔

رزلٹ‌ دیکھیں

null

null