ہیوسٹن: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز ہیوسٹن میں بھارتی عوام سے خطاب کیا جو بین الاقوامی میڈیا کی زینت بنا، اس خطاب میں انہوں نے امریکی صدر کی موجودگی میں پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات لگائے اور تڑیاں بھی دیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیوسٹن کے ہال میں 75 ہزار افراد کی گنجائش تھی اور تمام ہی نشستیں بھری ہوئیں تھیں، امریکی صدر اور وزیراعظم ایک ساتھ ہال میں داخل ہوئے اور مودی کی تقریر کے دوران ٹرمپ بھی تالیاں بجاتے نظر آئے، ان تمام مناظر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔
دوسری جانب پاکستان میں مقتدر حلقوں کی جانب سے یہ بات زیر بحث آئی کہ ایم کیو ایم کے سابق کنونیئر اور فری کراچی مہم کے بانی ندیم نصرت نے مودی کی تقریر ہال میں بیٹھ کر سنی۔ غیر مصدقہ اطلاع کے مطابق ندیم نصرت این آر جی اسٹیڈیم کے اندر موجود تھے، اس سے قبل وہ کراؤن پلازا کی لابی میں بیٹھے کسی کے منتظر تھے۔

یہ بات بھی سامنے آئی کہ پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے احتجاج شروع کیا گیا تو ندیم نصرت اندر چلے گئے۔ کچھ حلقے ندیم نصرت کو ایم کیو ایم لندن سے منسوب کررہے ہیں اور انہوں نے تقریر سننے کو ’’ایم کیو ایم لندن کی ملک دشمنی کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا‘ کا تاثر دیا۔
یاد رہے کہ ندیم نصرت نے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کچھ تصاویر اور اپ ڈیٹ شیئر کی تھیں جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ اقوام متحدہ کی اسمبلی میں مقدمہ پیش کردیا۔
وائس آف کراچی نے مہاجر قوم کا مقڈمہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارہ میں پیش کر دیا@nadeem_nusrat @Puneetahluwali5 @WasayJalil @F_R_E_E_Karachi @Uroosa_Salman @SAMAF2018 @SubhSitara97 @shahidt2 @abhashankar1 @TahaSSiddiqui #VoiceOfKarachi pic.twitter.com/AVqk7Jk3X2
— Imran86 (@Imran8619) September 18, 2019
