کراچی : آٹے کی قیمت کم ہونے سے 25 روپے کا نان 20 روپے کا ہوگیا ۔اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 92 روپے کلو ہے، حکومت سندھ مل مالکان کو 58 روپے فی کلو گندم فراہم کر رہی ہے۔
آٹا مل مالکان بازار میں آٹا 95 روپے کلو دے رہے ہیں۔ مارکیٹ ذرائع دکاندار کو آٹا 96 روپےکلو مل رہا ہے، 100 روپےکلو بیچ رہے ہیں, دکاندار کو فائن آٹا 126 روپے کلو میں مل رہا ہے، 130 روپےکلو ریٹیل ہے جبکہ دیسی گندم مارکیٹ سے تیار چکی کا آٹا 140 روپے کلو مل رہا ہے۔
