Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
زرداری کی موت، پی پی کے سینئر رہنما نے خاموشی توڑ‌ کر حقیقت بتا دی | زرائع نیوز

زرداری کی موت، پی پی کے سینئر رہنما نے خاموشی توڑ‌ کر حقیقت بتا دی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور معروف قانون دان فاروق ایچ نائیک نے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی موت کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کے خلاف من گھڑت خبریں چلائی جا رہی ہیں، سابق صدر آصف زرداری کی موت کے حوالے سے زیر گردش خبریں بے بنیاد ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ آصف زرداری کو کئی بیماریاں لاحق ہیں، کمر کی تکلیف ہے اور ہاتھ کانپتے ہیں لیکن ان کی موت کی خبریں بے بنیاد ہیں، وہ کرونا کی وجہ سے اپنے گھر میں ہیں۔ چند روز قبل بھی آصٖف زرداری کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں جس پر آصف علی زرداری کے ترجمان نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سابق صدر کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے اور وہ اپنے گھر پر موجود ہیں۔

نیب قوانین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن مل کر نیب قانون بنائے اس سے زیادہ اچھی بات نہیں ہو سکتی۔ فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ میں نے نیب قانون میں ترامیم پر ڈرافٹ بنایا ہے جس میں انکوائری اور تفتیش کی سطح پر گرفتار نہ کرنے کی تجویز دی ہے۔ دوسری جانب صحافیوں نے پی پی سے ضیاء الدین اسپتال کلفٹن تک کی رسائی مانگنے کا مطالبہ کرلیا تاکہ سابق صر کے حوالے سے خبروں کی وضاحت سامنے آسکے۔