Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نیو کراچی صنعتی ایریا کی 2 فیکٹریوں میں آتشزدگی | زرائع نیوز

نیو کراچی صنعتی ایریا کی 2 فیکٹریوں میں آتشزدگی

کراچی : نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں واقع 2 فیکٹریوں میں آگ لگ گئی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 10 فائر ٹینڈر دونوں فیکٹریوں میں لگی آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ایک فیکٹری میں کپڑے کا گودام ہے، جبکہ دوسری فیکٹری میں موٹر سائیکلوں کے اسپیئر پارٹس بنتے ہیں۔

واٹر بورڈ کی جانب سے آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کو واٹر ٹینکر بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ دونوں فیکٹریوں میں لگنے والی آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔