نادر علی کی ماہانہ انکم کتنی ہے ؟جانئیے

کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ” پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ یوٹیوبر نادر علی ماہانہ 6 سے 7 کروڑ کماتے ہیں”۔

تفصیلا ت کے مطابق معروف سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے شو میں یوٹیوبر نادر علی کو بطور مہمان مدعو کیا۔دوران شو میزبان شعیب اختر نے دعویٰ کرتے ہوئے یوٹیوبر سے سوال کیا کہ “آپ یوٹیوب سے ماہانہ 6 سے 7 کروڑ کما رہے ہیں ۔

آخر ناظرین کو بھی بتائیں کہ ایک اچھا یوٹیوبر بننے کا کیا راز ہے؟”
میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نادر علی نے کہا کہ” مستقل مزاجی بہت ضروری ہے، یہ ہی کامیابی کی کنجی ہے۔

بس کام کرتے رہیں، مایوس نہ ہوں اور آگے بڑھتے جائیں، اپنے مواد پر کام کریں، وہ ہی دکھائیں جو عوام دیکھنا چاہتے ہیں۔ آپ کو عوام کے مطالبات پورے کرنے ہوں گے تب ہی آپ اچھا کماسکتے ہیں”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: