Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پی ایس ایل 4 کے دوران نیشنل اسٹیڈیم کی خوبصورت تصویر لینے والا نوجوان مل گیا | زرائع نیوز

پی ایس ایل 4 کے دوران نیشنل اسٹیڈیم کی خوبصورت تصویر لینے والا نوجوان مل گیا

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل سیزن فور کے 8 مقابلے ہوئے اس دوران ہزاروں شائقین اپنی اپنی پسندیدہ ٹیموں کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم پہنچے۔

پی ایس ایل کا آغاز ہوتے ہی شہر کی روشنیاں لوٹ آئیں ساتھ ہی انٹرنیشنل کے دروازے بھی کھلتے نظر آرہے ہیں۔

فوٹو گرافی اور میڈیا چینل سے تعلق رکھنے والے صحافی و فوٹو گرافر حضرات گراؤنڈ کے خوب سے خوبصورت منظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کرنے کے خواہش مند تھے اور سب سے اس کی کوشش بھی کی۔

البتہ ایک ایسی تصویر بھی پی ایس ایل کے دوران سامنے آئی جس کی دنیا بھر میں دھوم ہوئی، ہر شخص ہی یہ جاننا چاہتا تھا کہ ڈرون سے لی جانے والی خوبصورت تصویر آخر کس نے لی؟۔

پی ایس ایل ختم ہونے کے تقریباً پانچ روز بعد یہ وہ نوجوان بالآخر سامنے آگیا جس نے ڈرون سے یہ تصویر لی۔

جیو  سپر سے تعلق رکھنے والی اور فوٹو گرافی کے شوقین ثاقب فروشی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تصویر انہوں نے اپنے ڈرون میں محفوظ کی۔

انہوں نے اس کے ساتھ ہی اپنی ٹیم کے دیگر محنت کش اراکین کی تصاویر بھی شیئر کیں اور بتایا کہ حسیب علوی سمیت پوری ٹیم کی کاوشوں کیوجہ سے ہی خوبصورت تصویریں بنانے میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے نیشنل اسٹیڈیم سمیت ڈرون اور ٹیم کے ممبران کی تصویر شیئر کی جسے مداحوں نے بہت زیادہ پسند کیا اور ثاقب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔