Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
گلشن اقبال آتشزدگی، 2 شہریوں‌کی ہلاکت کے ذمہ دار پی پی کے سابق وزیر؟ | زرائع نیوز

گلشن اقبال آتشزدگی، 2 شہریوں‌کی ہلاکت کے ذمہ دار پی پی کے سابق وزیر؟

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال،آتشزدگی کا شکارعمارت میں تعمیراتی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کا انکشاف

کراچی(رپورٹ: سید محبوب احمد چشتی) گلشن اقبال بلاک 13 میں مشہور عصرشیریں سوئٹس سے متصل ایک کمرشل عمارت کی پانچویں منزل پر اچانک پراسرار آتشزدگی سے جہاں کئی 2 قیمتیں جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔

عمارت میں تعمیراتی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاﺅن پلاننگ کے مروجہ قوانین کی رو سے کثیرالمنزلہ رہائشی اور کمرشل عمارت میں ایمرجنسی راستہ دینے کی لازمی شرط ہوتی ہے اس کے علاوہ ہرمنزل پر آگ بجھانے کے آلات لگانا بھی لازمی شرائط میں آتا ہے اور اس کے بغیر کسی بھی عمارت کو تکمیلی (Completion) سرٹیفکیٹ جاری نہیں ہوسکتا ہے لیکن اس عمارت میں دونوں شرائط پوری نہیں کی گئیں جس کی بناء پر ایسا اندوہناک سانحہ رونما ہوا۔

اس سلسلے میں علاقہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نیاز حسین لغاری سے بات چیت کر کے اس صورتحال پر ان سے موقف معلوم کیا تو انہوں نے بتایاکہ اس عمارت کاپلاٹ نمبرB-28 ہے اور اس بلڈنگ کا کمپلیشن حاصل نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ کسی بھی رہائشی یا تجارتی بلڈنگ کے لئے ایمرجنسی راستہ اور آگ بجھانے کے آلات کی تنصیب بنیادی شرائط میں شامل ہمارے سروے کے مطابق ایسا نظر نہیں آیا ۔

نیاز حسین نے کہا کہ آج مذکورہ عمارت میں ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے اس وجہ سے کل ہم وہاں جاکر تفصیلی سروے کر کے اپنی رپورٹ مرتب کریں گے۔

زرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس عمارت میں پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک بااثر سابق وزیر کا بھی آفس ہے جو آج کل مفرور اورنیب کو مطلوب شخصیت ہیں اور مبینہ طورپراس آتشزدگی کے ذریعہ کرپشن کاریکارڈ تلف کیا گیا ہے۔