Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاکستان پوسٹ آفس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اراضی پر قبضے سے متعلق سماعت ملتوی | زرائع نیوز

پاکستان پوسٹ آفس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اراضی پر قبضے سے متعلق سماعت ملتوی

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان پوسٹ آفس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اراضی پر قبضہ کیخلاف درخواست پر وقت میں کمی کے باعث سماعت ملتوی کردی۔

ہائیکورٹ میں پاکستان پوسٹ آفس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اراضی پر قبضہ کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ محکمہ ریونیو کے وکیل نے موقف دیا کہ گوٹھ آباد کی زمین پر ہزار ہزار گز کے بنگلے بنادیئے گئے ہیں۔ قابضین کے پاس مالکانہ حقوق ہے نا قانونی دستاویزات۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا تھا کہ سپریم کورٹ کا حکم ہے اربن علاقوں میں گوٹھ آباد نہیں کیا جاسکتا۔ پوسٹ آفس سوسائٹی کی 65 ایکڑ زمین پر قبضہ ہوچکا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر شرقی نے بتایا کہ سوسائٹی نے زمین خریدی تھی جو دیہی علاقے سے ملحقہ ہے۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ حکام مصنوعی آپریشن کرتے ہیں۔
پلاننگ کے تحت آپریشن ناکام بنایا جاتا ہے۔ ہماری زمینوں پر عبداللہ غازی گوٹھ بنا دیا گیا۔
عدالتی وقت کی کمی کے باعث سماعت 18 اپریل تک ملتوی کردی۔ سوسائٹی پر قبضے سے متعلق رپورٹ محکمہ بورڈ آف ریونیو رپورٹ جمع کراچکا ہے۔