پاکستان رینجرز(سندھ)نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرمیمن گوٹھ، شارع فیصل، کورنگی، زمان ٹاؤن، گارڈن اور سولجر بازار کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
ملزمان کی شناخت ڈیوڈ البرٹ، وزیر عرف ماما، روبرٹ عرف مانی، ثاقب عرف منظور، محمد عرفان عرف کارا، علی رضا، سلیمان خان، خدا نور اور زاہد علی کے ناموں سے ہوئی جن پر ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ رینجرز نے عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
۲۔ (اسمگلنگ کی روک تھام:۔ پاکستان رینجرز) سندھ کی جانب سے کسٹم حکام کو اسمگلنگ کی روک تھام میں تعاون فراہم کرنے کے لیے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران حب چیک پوسٹ پردوران چیکنگ 36530 لیٹر ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کو ناکام بنا یا گیا۔ اسمگل شدہ 36530 لیٹرایرانی ڈیزل کو کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
۳۔ اندرون سندھ پانی چوری کے خلاف آپریشن:۔ پاکستان رینجرز (سندھ) نے اندرون سندھ ٹنڈو اللہ یار کے علاقے میں مال مائنر شاخ اور ماشک پرپانی چوری کے لیے لگائے گئے غیر قانونی کنکشنز، موگھے اور نکوں کے خلاف محکمہ آبپاشی اور پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران مختلف مقامات سے پانی کے غیرقانونی کنکشن،موگھے اور نکوں کو ہٹایا گیا جبکہ پانی چوری میں ملوث6افراد کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج بھی کروائی گئی۔علاقے کے کاشت کاروں نے محکمہ آبپاشی، رینجرز اور پولیس کے اس اقدام کو بے حد سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔
