کراچی: پولیس آفس پر دہشت گردوں کے حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی سول لائن میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی ) کے پانچ دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا گیا ۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق واقعے کا مقدمہ ایس ایچ او صدر کی مدعیت میں سی ٹی ڈی سول لائن میں درج کیا گیا ہے ،مقدمے میں قتل، اقدام قتل، بارودی ایکٹ سمیت سنگین نوعیت کی دفعات شامل کیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے میں تین ہلاک اور دیگر دو ساتھیوں کے خلاف درج کیا گیا ہے ۔
ذرائع دی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ تین دہشت گرد ایک گاڑی میں آئے جو مقابلے میں مارے گئے لیکن دیگر دو دہشت گرد موٹر سائیکل پر سوار تھے ۔
