Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی حملہ : آئی جی سندھ نے آج اہم سکیورٹی اجلاس طلب کرلیا | زرائع نیوز

کراچی حملہ : آئی جی سندھ نے آج اہم سکیورٹی اجلاس طلب کرلیا

کراچی:آئی جی سندھ غلام نبی ممین نے کراچی پولیس آفس پر حملے کے حوالے سے آج اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا ۔

اجلاس میں سندھ بھر میں سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لیا جائے گا ، سندھ میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے ۔

اجلاس میں سی ٹی ڈی ، اسپیشل برانچ ، فارن سیکیورٹی سیل کے افسران شریک ہونگے اس کے علاوہ ٹریننگ ، فنانس ، ایس ایس یو ، ریپڈ رسپانس فورس کے حکام بھی اجلاس میں شریک ہونگے جبکہ اجلاس میں زونل ڈی آئی جیز ، رینج ڈی آئی جیز ، سندھ بھر کے ایس ایس پیز بھی طلب کیے گئے ہیں۔

اہم ترین اجلاس میں صوبے میں سیکیورٹی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع بتائے جا رہے ہیں ۔