Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سندھ کابینہ کا اجلاس جمعرات کو وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہوگا | زرائع نیوز

سندھ کابینہ کا اجلاس جمعرات کو وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہوگا

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاھ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس 27 اپریل جمعرات کے روز دوپہر 2 بجے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہوگا۔

اجلاس میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال سے نمٹنے کے لئے صوبے کے ٹول پلازہ پر خفیہ کیمرے نصب کرنے اور جرائم پیشہ مجرموں کے سر کی قیمت میں اضافہ سمیت 10 نکاتی ایجنڈے پربات ہوگی۔

اجلاس میں وزراء، مشیر، معاونین خاص اور افسران شرکت کریں گے۔اجلاس میں صوبے بھر کے ٹول پلازہ پر خفیہ کیمرا لگانے اور خریدنے کی بھی منظوری لی جائے گی۔

اجلاس میں سال 2022 اور 2023 کی ترقیاتی بجٹ کو رویو کرنے کی منظوری لی جائے گی اور مجرموں پر مقرر سر کی قیمت میں اضافے کی بھی منظوری لی جائے گی۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں انڈسٹریز قوانین 1986 میں ترامیم کی منظوری لی جائے گی اور اینگرو کمپنی کو 6 ہزار 761 ایکڑ زمین الاٹ کرنے کی منظوری لی جائے گی۔ زمین ٹھٹہ میں الاٹ کی جائے گی جہاں پر ینگرو کمپنی 4 سو میگاواٹ ہائبرڈ سولر توانائی پروجیکٹ شروع کرے گی۔