ملک بھر میں ہونے والے اس طرح کے شرمناک اور ہوشربا واقعات کے بعد کراچی کی رہائشی رمشاءاکمل نے بھی اپنے ساتھ پیش آنے والا سناتے ہوئے لڑکے کی تصویر اور ویڈیو شیئر کر دی ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رمشاءاپنی گاڑی میں جا رہی تھیں اور پاس سے موٹر سائیکل پر گزرنے والے دو لڑکوں نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے ہونٹوں کی مدد سے شرمناک اشارہ کیا۔

رمشاء نے سوشل میڈیا پر جاری تفصیلات میں لکھا ”یہ ذہنی طور پر پسماندہ لڑکے میری طرف دیکھ کر بوس و کنار کے اشارے کرتے رہے اور ہر اشارے پر کھڑے ہو کر میرا انتظار بھی کیا تاکہ مجھے مزید شرمندہ کر سکیں اور جب میں نے ان کا پیچھا کرنے اور اپنی گاڑی سے ٹکر مارنے کی کوشش کی تو انہوں نے غلیظ اشارے کرنا شروع کر دئیے۔
یہ ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے رمضان المبارک کے احترام کو بھی ملحوظ خاطر نہیں رکھا اور ہر کوئی اس بات پر بھی حیران ہے کہ کیا یہ روزے سے تھے بھی یا نہیں اور اگر روزے سے تھے تو معلوم نہیں ان کی نیت کیا تھی۔
ایسے لوگ مسائل کا حصہ ہیں جو سرعام ایسی حرکتیں کرتے ہیں اور پراعتماد بھی ہوتے ہیں کہ وہ بچ جائیں گے۔ دوسری جانب رمشاءنے ان لڑکوں کے چہرے بے نقاب کر کے بالکل درست کام کیا ہے۔
بشکریہ ہم سب
