پروفیسر شرف علی شاہ انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین کے سربراہ مقرر

کراچی : وفاقی وزارت تعلیم و تربیت نے میٹرک بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسرشرف علی شاہ کو ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کا ایک برس کے لیے چیئرمین مقرر کردیا اور اس کا باقاعدہ نوٹیفکشن بھی جاری کر دیا ہے۔

سندھ کے محکمہ بورڈز و جامعات نے آئی بی سی سی کے چیئرمین کے لیے وفاقی وزارت تعلیم کو تین نام بھیجے تھے۔
ان ناموں میں لاڑکانہ بورڈ کے نسیم میمن، میٹرک بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر شرف علی شاہ اور انٹر بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین کے نام شامل تھے۔

وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے پروفیسر شرف علی شاہ کے نام کی منظوری دی۔

پنجاب کے لاہور تعلیمی بورڈ کے چیئرمین مرزا حبیب آئی بی سی سی کے ایک سال تک سربراہ رہے۔