اسلام آباد: تحریک انصاف کی حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کردیا جس میں نئے ٹیکس اہداف مقرر کیے گئے۔
وزیرمملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے بجٹ پیش کیا۔ جس میں بتایا گیا کہ انکم ٹیکس کے حوالے سے نیا قانون لایا جائے گا تاکہ ٹیکس اہداف کامیابی سے مکمل کیے جائیں۔
دستاویز کے مطابق ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر 2500 روپےانکم ٹیکس کٹے گا۔

ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر 7500 روپےٹیکس، دو لاکھ روپے تنخواہ پر 15000 روپے انکم ٹیکس ، ڈھائی لاکھ روپےماہانہ تنخواہ پر 23 ہزار541 روپےٹیکس کٹے گا، تین لاکھ روپے تنخواہ پرساڑھے32ہزار روپے،ساڑھے تین لاکھ روپےپرساڑھے بیالیس ہزار ٹیکس ، چار لاکھ روپےتنخواہ پر ساڑھے 52ہزارروپے ٹیکس کٹوتی ، ساڑھے چار لاکھ روپے تنخواہ پر 63ہزار 333 روپےٹیکس ، پانچ لاکھ روپےتنخواہ پر 74ہزار583 روپےٹیکس کٹے گا ، ساڑھے پانچ لاکھ روپے تنخواہ پر 85 ہزار 833 روپےٹیکس کٹوتی ہوگی۔
ٹیکس شرح
بجٹ 20-2019،تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی مقرر کردہ شرح کے مطابق ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر 2500 روپےانکم ٹیکس کٹے گا، ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر 7500 روپےٹیکس، 2 لاکھ روپے تنخواہ پر 15000 روپے انکم ٹیکس، ڈھائی لاکھ روپےماہانہ تنخواہ پر 23 ہزار541 روپےٹیکس کٹے گا، 3لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر32ہزار5سوروپےٹیکس کٹے گا، 3لاکھ 50ہزارروپےپر42ہزار5سو روپے ٹیکس کٹے گا، 4لاکھ روپےتنخواہ پر 52ہزار5سو روپے ٹیکس کٹوتی ہوگی۔
SALARY TAX RATES TABDEELI pic.twitter.com/XfOHssLEuG
— norbert almeida (@norbalm) June 11, 2019
