Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی جرائم پیشہ افراد کے رحم کرم پر، ایک ماہ میں‌ 7 ہزار سے زائد وارداتیں | زرائع نیوز

کراچی جرائم پیشہ افراد کے رحم کرم پر، ایک ماہ میں‌ 7 ہزار سے زائد وارداتیں

شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو ہے اور کراچی پولیس اسٹریٹ کرائمز پرقابو پانے میں مکمل طور پرناکام نظر آتی ہے۔ شہریوں کوجرائم پیشہ افراد کے رحم کرم پرچھوڑدیا گیا۔

پولیس اور اے سی ایل سی کی جانب سے شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ماہ مئی میں7ہزار سے زاید مختلف جرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جس میں سے صرف 4 ہزار 292 شہریوں قیمتی موبائل فونز سے محروم ہوئے۔

سیٹزن پولیس لائژن کمیٹی کی ماہانہ  رپورٹ کے مطابق مئی میں شہر کے مختلف علاقوں سے146 گاڑیاں چوری و اسلحے کے زورپر چھین لی  گئیں،رپورٹ میں بتایا گیا کہ مئی میں2 ہزار 708 شہری کو اپنی موٹر سائیکلوں سے ہاتھ دھونا پڑا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مئی میں 4 ہزار292 شہریوں کو ان کے قیمتی موبائل فونز سے محروم کردیا گیا۔

مئی میں اغوا برائے تاوان کی ایک  اور بھتہ خوری کی 2 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں، اسی طرح فائرنگ اوردیگر قتل غارت گری میں31 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مئی میں چھینی و چوری کی گئی 49 گاڑیاں ، 235 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں،مئی میں چوری اورچھینے گئے 285 موبائل فونزبھی برآمد کیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یکم رمضان سے 27 رمضان تک شہر سے 113 گاڑیاں ، 2396 موٹر سائیکلیں اور 1418 موبائل فونز چوری و چھینے گئے۔