پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ پر عید کے دور روز پڑنے والی شدید گرمی کے بعد گزشتہ دو روز سے یہ خبر زیر گردش ہے کہ سندھ حکومت نے گرمی کے حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ ماہ سے گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور شہر کا 41 سینٹی گریڈ کو بھی چھو چکا جب کہ شہر میں شدید حبس اور گرمی آئندہ دنوں میں بھی برقرار رہنے کا امکان ہے۔
راچی میں گرمی کے حوالے سے ایک جعلی میسج بھی گردش کررہا ہے جس میں سندھ حکومت کا حوالہ دے کر ایک الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
الرٹ میں بتایا گیا ہےکہ آئندہ چار روز میں کراچی کا درجہ حرارت 50 سے 55 ڈگری تک رہے گا، شہری صبح 9 سے دوپہر 4 بجے تک باہر نہ نکلیں اور کم سے کم 8 سے 9 لیٹر تک پانی کا استعمال کریں جب کہ اس پیغام کو مزید پھیلانے کی درخواست بھی کی گئی۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے مذکورہ پیغام کی تردید کردی۔ مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ واٹس ایپ پر چلنے والا ریڈ الرٹ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نہیں کیا گیا لہذا شہری افواہوں اور جعلی پیغامات پر کان نہ دھریں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گرمی کا زور آئندہ چند روز تک جاری رہے گا البتہ گیارہ تاریخ سے درجہ حرارت کم ہونا شروع ہوجائے گا۔
