Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
یکم مارچ سے گندم خریداری کے انتظامات کی ہدایت،گراں فروشی پرقید وحرمانہ ہوگا |

یکم مارچ سے گندم خریداری کے انتظامات کی ہدایت،گراں فروشی پرقید وحرمانہ ہوگا

کراچی: حکومت سندھ نے متعلقہ اداروں کو یکم مارچ سے گندم کی خریداری شروع کرنے کے انتظامات کی ہدایت کردی ہے۔

رمضان میں 300 بچت بازارلگانے اورپرائس کنٹرول کے لیے نئی قانون سازی کے تحت گرانفروشوں کو6 ماہ قید اور5 لاکھ روپے جرمانہ کے علاوہ اشیا ضبط کرکے موقع پرنیلامی کی جائے گی۔

یہ فیصلہ چیف سیکریٹری سہیل راجپوت کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا پرائس کنٹرول ایکٹ میں ترمیم کر کے جرمانے کی رقم بڑھائی جائے گی،نئی قانون سازی کے تحت مہنگی اشیاء بیچنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا اورگرانفروشوں کو 6 ماہ قید کے ساتھ 5 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا اور اشیا قبضے میں لے کر موقع پر سرکاری قیمت پر نیلامی کی جائے گی،کیس جائے گا۔

علاوہ ازیں مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے 17 گریڈ کے سیکشن افسران کو بھی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے اختیار دیے جائیں گے، صوبے میں تعلقہ سطح پر کنٹرول روم قائم کیے جائیں گے۔

دکان کو جرمانہ کی رقم ادا ہونے تک سیل رکھا جائے گا، پرائس مجسٹریٹ کو 188 کے تحت پاور بھی دیے جائیں گے۔