Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی : 24 گھنٹوں میں136اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں | زرائع نیوز

کراچی : 24 گھنٹوں میں136اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کوگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم کی روک تھام کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو نے اپنی رپورٹ پیش کی ۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر بھر میں136اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جن میں42موبائل،نقدی چھیننے،7کار چوری،5موٹرسائیکل چھیننے اور82 چوری ہونےکی وارداتیں شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان2مقابلے ہوئے جس میں2 جرائم پیشہ افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کیاگیا جبکہ18 اسٹریٹ کرمنلز ،چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طورپر147ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔جن میں47 اسٹریٹ کرمنلز ،ڈاکو،12کارلفٹرز،2 قاتل، 4دہشتگرد،23 افراد کوغیر قانونی اسلحہ رکھنے پر،39 منشیات فروش ، سپلائیر جبکہ22دیگر جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کیاگیا۔

برآمدگی کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایاگیا کہ پولیس نے مختلف چھاپوں ،کارروائیوں کے دوران31 غیر قانونی اسلحہ ، ایک دستی بم، 1000ڈیٹونیٹرز اینڈ وائر، 8 کلو گرام چرس،ایک کلوگرام ہیروئن، 225 گرام آئس ،کرسٹل، 19 چوری کے موبائل فون اور29 مسروقہ گاڑیاں جن میں ایک کار اور 28 موٹر سائیکلیں شامل ہیں ، برآمد کی گئیں۔