Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پی ایس ایل 8 کی فاتح ٹیم کیلئے 24 قیراط سونے کی ٹرافی اور 12 کروڑ کا انعام | زرائع نیوز

پی ایس ایل 8 کی فاتح ٹیم کیلئے 24 قیراط سونے کی ٹرافی اور 12 کروڑ کا انعام

کراچی : پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل جیتنے والی ٹیم کو 24 قیراط سونے سے بنی ٹرافی کے ساتھ 12 کروڑ روپے کی انعامی رقم بھی دی جائے گی۔فائنل ہارنے والی ٹیم کو 4 کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم دی جائے گی۔

پی ایس ایل 2022 میں جیتنے والی ٹیم کو 8 کروڑ جبکہ فائنل ہارنے والی ٹیم کو 3 کروڑ 20 لاکھ روپے رقم دی گئی تھی۔ پی ایس ایل کا فائنل میچ اور اختتامی تقریب 19 مارچ کو لاہور میں ہوگی۔