داڑھی اچھی لگتی ہے نہیں‌ کٹواؤں گا، ویرات کوہلی کا اعلان

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنی داڑھی سے متعلق اہم فیصلہ لیتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں اپنی داڑھی منڈوانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نہ صرف اپنی عمدہ کرکٹ کی صلاحیتوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں بلکہ ان کی خوبصورت داڑھی بھی کپتان کی علیحدہ پہنچان بن چکی۔

بھارت میں تقریب کے دوران ایک فین نے ان سے سوال پوچھا کہ کیا آپ اپنی داڑھی کٹوانا چاہتے ہیں یا پھر کوئی دوسرا سٹائل اپنانا چاہتے ہیں، جس کے جواب میں ویرات کوہلی نے بڑی شائستگی سے کہا کہ وہ داڑھی منڈوانا نہیں چاہتے کیوں کہ یہ ان پر جچتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی داڑھی چھوٹی بھی نہیں کرنا چاہتا اور نہ ہی میری سوچ ہے کہ میں اس سٹائل کو تبدیل کروں، یہ مجھے بے حد پسند ہے اور جب بھی داڑھی بڑھ جاتی ہے تو مجھے تراشنا پڑتا ہے۔دنیا بھر میں سب سے زیادہ تنخواہ حاصل کرنے والے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے کرکٹ شیوز اپنے ہاتھوں سے صاف کرتے ہیں جس پر انہیں کوئی قباحت محسوس نہیں ہوتی۔

خیال رہے کہ ویرات کوہلی کی داڑھی کا سٹائل بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبول ہے جسے دیکھ کر دیگر شہرت یافتہ کھلاڑیوں نہ بھی داڑھی رکھی، جن میں پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ سمیت متعدد سٹارز شامل ہیں۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔