Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
محمد شامی کی گرفتاری کیلئے اہلیہ بھارتی سپریم کورٹ پہنچ گئیں | زرائع نیوز

محمد شامی کی گرفتاری کیلئے اہلیہ بھارتی سپریم کورٹ پہنچ گئیں

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد شامی کی اہلیہ ہاسن جہاں نے اپنے شوہرکی گرفتاری کےلیےسپریم کورٹ سےرجوع کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محمدشامی کی اہلیہ نےکلکتہ ہائیکورٹ کےفیصلےکےخلاف سپریم کورٹ سےرجوع کیا اور وارنٹ گرفتاری کے خلاف حکم امتناع ختم کرنےکی درخواست کردی۔

محمد شامی کی اہلیہ نے اپنے شوہر پر جہیز مانگنےاورخواتین کے ساتھ تعلقات کےالزامات لگائے ہیں۔

درخواست میں محمد شامی کی اہلیہ نے مؤقف اپنایا کہ محمد شامی بی سی سی آئی ٹور کے دوران آج تک خواتین کے ساتھ ناجائز اور جنسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔دونوں کے درمیان 2019 سےکیس چل رہا ہے۔