Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شاہ رخ نے سیلفی لیتے مداح کا ہاتھ جھٹک دیا | زرائع نیوز

شاہ رخ نے سیلفی لیتے مداح کا ہاتھ جھٹک دیا

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ایئرپورٹ پر سیلفی لیتے مداح کا ہاتھ جھٹک دیا۔

شاہ رخ ان دنوں ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی کی فلم ڈنکی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔حال ہی میں شاہ رخ کو اداکارہ تاپسی پنو اور فلم کی کاسٹ کے ہمراہ مقبوضہ کشمیر سے شوٹنگ کے بعد ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایئرپورٹ پر جب شاہ رخ کو دیکھ کر مداح نے سیلفی لینے کی کوشش کی تو اداکار نے فوراً ہاتھ بڑھا کر مداح کا ہاتھ نیچے کردیا ۔

کنگ خان کوبعد ازاں سکیورٹی حصار میں گاڑی تک پہنچایا گیا۔