Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنےکے دوران امریکی کوہ پیماچل بسا | زرائع نیوز

ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنےکے دوران امریکی کوہ پیماچل بسا

واشنگٹن: دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کرنے کی مہم جوئی کے دوران طبیعت ناساز ہونے پر امریکی کوہ پیما جوناتھن شوگرمین چل بسے۔

رپورٹ کے مطابق 69 سالہ امریکی کوہ پیما 6400 میٹر کی بلندی پر واقع کیمپ 2 میں موجود تھے کہ ان کی طبیعت بگڑنا شروع ہوگئی جس کے بعدوہ انتقال کرگئے۔

امریکی سفارتخانے نے جوناتھن شوگرمین کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے دوست اور اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت بھی کیا ۔