سعودی عرب میں تعطیلات، کلب نے میسی کو معطل کر دیا

پیرس : سعودی عرب میں چھٹیاں منانے پر فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین نے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو دو ہفتے کے لیے معطل کر دیا۔

2021 میں ارجنٹائن کے معروف فٹ بال اسٹار لیونل میسی نے ہسپانوی فٹ بال کلب بارسلونا سے جدا ہونے کے بعد قطری ملکیت کے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین سے دو سال کا معاہدہ کیا تھا۔

گزشتہ سال قطر میں ارجنٹائن کو فٹبال ورلڈ کپ جتوانے والے لیونل میسی ان دنوں فیملی کے ہمراہ چھٹیاں منانے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

میسی پر سعودی عرب میں سیاحت کے سفیر کے طور پر ذمہ داری نبھانے پر کلب کی جانب سے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

میسی نے پی ایس جی سے کھیلتے ہوئے 71 مقابلوں میں 31 گول کیے جبکہ34 اسسٹ کیے، ان کا فرانسیسی کلب کے ساتھ دو سالہ معاہدہ رواں سال ختم ہوجائے گا۔

میسی اپنی معطلی کی مدت کے دوران پی ایس جی کے لیے تربیت یا کھیل نہیں سکیں گے، یہ سمجھا جاتا ہے کہ 35 سالہ نوجوان نے تجارتی کام کرنے کے لیے سفر کرنے کی اجازت مانگی لیکن انکار کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: